تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سوال صرف یہ ہے کہ سائفر کہاں ہے؟ اور کیسے گم ہوا؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سلمان اکرم راجا، عابد زبیری اور ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے گفتگو کی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں عابد زبیری کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ الیکشن کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس شق کے تحت سائفر کا مقدمہ بنایا گیا اس کی بہت بڑی سزا ہے، بظاہر لگتا ہے اس کیس میں سقم ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال سے سائفر کیس میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔
Comments are closed.