سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کا آج 52 واں یومِ شہادت ہے۔
افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
سوار محمد حسین شہید نے 1971ء کی جنگ میں ظفروال شکر گڑھ سیکٹر پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین شہید نے تنہا 16 بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا تھا، سوار محمد حسین کا یومِ شہادت افواج کی وطن کے لیے قربانیوں کا مظہر ہے۔
Comments are closed.