connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup ford escort zx2 sr ecu hookup glasgow hookups hookup Cragsmoor New York cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات کے 4 میں سے 3 علاقوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

خیبر پختونخوا کے شہر سوات کے 4 میں سے 3 علاقوں کے درختوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

بریکوٹ کے علاقے ابوہا کے درختوں میں، مینگورہ کے نواحی علاقے پٹھانے میں اور کبل کے علاقے سیگرام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

چارباغ کے علاقے کوٹ میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ کبل کے علاقے سرسینئی میں آج صبح آگ لگی، جس کو بجھانے کی کوشش جاری ہیں۔

دوسری جانب شانگلہ کی تحصیل چکیسر علی جان سر کے پہاڑوں کے جنگلات میں اور بونیر کے علاقے ایلم کے درختوں کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بریکوٹ میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے، آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے سوات کے علاقے پٹھانے میں آگ بجھانے کے لیے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

سوات کے جنگلات میں 4 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، شانگلہ کے مقام پر آگ لگنے سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو مل کر پٹھانے میں آگ بجھا رہے تھے، خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ پھیلنے سے روکنے کے لیے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روزخیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ لگی تھی، آگ سے جھلس کر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.