پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ ہماری لاشوں پر سیاست کرتی ہے۔ سوات کے لوگوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے۔
سوات میں تقریب سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ جعلی حکومت نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کیا، دہشت گردی کے دوران ہمارے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، دوسروں کی جنگ سوات کے لوگوں پر مسلط کی گئی، اس مٹی پر کبھی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
Comments are closed.