سوات کے علاقے کالام میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، حادثے میں ماں اور بیٹا دریائے سوات میں جا گرے۔
سوات کی وادی کالام کے علاقے مانکیال اریانئی سیرو میں دریا کو عبور کرنے کیلئے مقامی خاتون بیٹے کے ساتھ چیئر لفٹ میں بیٹھی تھی۔
تھوڑی ہی دیر کے بعد چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ جانے سے دونوں افراد دریا میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔ دریا میں گرنے والے ماں بیٹے کو نکالنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات میں دریا کے دوسری طرف آباد لوگ آمد و رفت کیلئے چیئر لفٹ ڈولیاں استعمال کرتے ہیں، اس پُر خطر سفر میں بعض افراد زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔
Comments are closed.