سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کو تین گولیاں لگی ہیں، سر پر لگی گولی کو نکال لیا گیا، بچے کے دماغ کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ باقی گولیاں بعد میں نکالی جائیں گی۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے میں جاں بحق ڈرائیور کے ورثاء نے لاش چوک پر رکھ کر دھرنا دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسکول وین پر فائرنگ کا ٹارگٹ ڈرائیور تھا، مسلح شخص نے ڈرائیور کو نشانہ بنایا، فرنٹ سیٹ پر بیٹھا بچہ بھی زخمی ہوا، وین میں 10 سے 11 بچے سوار تھے۔
دوسری جانب لوئردیر تیمرگرہ کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں آکر اسکول جانے والے 4 بچے زخمی ہوگئے۔
بچوں کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed.