اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

سوات: مراد سعید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا

سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ، کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.