بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات: لڑکی سے 4 سال تک مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں 20 سالہ لڑکی سے 4 سال تک مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سوات پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم کے بھائی، بہن اور ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بریگیڈ پولیس نے معصوم بچے کے…

لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی شادی کا جھانسہ دے کر 4 برس تک اس سے زیادتی کرتا رہا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 10 لاکھ روپے کا قرضہ بھی لیا جو واپس نہیں کیا۔

وزیرآباد(نمائندہ جنگ)وزیرآباد کے نواحی گاؤں…

متاثرہ لڑکی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزم نے ڈاکٹر کے ذریعے 3 بار اس کا اسقاطِ حمل بھی کرایا۔

سوات پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست پر 2 دن قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.