دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت، سوات میں ایک طرف لاک ڈاؤن ہے تو دوسری طرف حکومتی جماعت کے ایم پی اے نے شاپنگ مال کا افتتاح کردیا۔
اس پر مقامی افراد ایم پی اے کے خلاف احتجاج کرنے نکل آئے اور نعرے بازی کی، مقامی دکان داروں کا اعتراض تھا کہ انہيں تو کاروبار کی اجازت نہیں جبکہ ایم پی اے نے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں۔
مقامی افراد اور ایم پی کے گارڈز میں ہاتھا پائی اور گالی گلوچ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ایم پی اے افضل حکیم خان کا کہنا ہے کہ ان کے دوست نے شاپنگ سینٹر دیکھنے کے لیے بلایا تھا، وہاں پہنچے تو افتتاح کروادیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامی دکان دار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
Comments are closed.