منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، شہداء کی تعداد 15 ہوگئی

سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں دھماکے  میں شہید اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہیدوں میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران بھی شامل ہیں جبکہ 57 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے دھماکے کی وجہ لاپراہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا بظاہر شارٹ سرکٹ سے ہوا ہے۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپرواہی کے باعث کوت میں رکھے اسلحہ میں دھماکا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.