سوات کے پولیس اسٹیشن میں فائرنگ سے زیر حراست نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو پولیس کیساتھ تلخ کلامی پر حراست میں لیا گیا تھا۔
نوجوان بارہویں جماعت کا طالبعلم تھا اور اُسے پولیس سے الجھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈی پی او کا مشکوک ہلاکت سے متعلق واقعے پر کہنا ہے کہ تھانےمیں گولی لگنے سے طالب علم جاں بحق ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان سےپستول لیتے ہوئے گولی چل گئی، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.