بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

سوات، میاں بیوی کے جھگڑے میں 4 افراد قتل

سوات کے علاقے سیدو شریف میں میاں بیوی کے جھگڑے میں 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ملزم نے ساس، بیوی، سالی اور سالے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جبکہ 2 ساتھی گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ بیوی کا روٹھ کر میکے جانا بتایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.