سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں ہوئے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھانے کے مال خانہ میں گولہ بارود کو آگ لگی جس کے باعث 13 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق لاپرواہی کے باعث کوت میں رکھے اسلحہ میں دھماکا ہوا، دھماکے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سی ٹی ڈی کے 18 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.