سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں مزید 485 گیس کنکشنز منقطع کرکے 40 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیے۔
ترجمان سوئی نادرن گیس کے مطابق پشاور، کرک اور مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 86 کنکشنز منقطع کرکے 32 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 191 کنکشن منقطع کرکے ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
لاہور، فیصل آباد اور شیخو پورہ میں 75 کنکشنز منقطع کرکے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
اسی طرح بہاولپور، ساہیوال اور ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 111 کنکشنز منقطع کر کے 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیے گئے۔
Comments are closed.