بلوچستان میں سوئی کے علاقے سے اغوا مقامی فٹ بالروں کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا، 7 مشتبہ افراد زیرِ حراست ہیں۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے ناکا بندی کردی گئی ہے، بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چھ فٹ بالرز کو ڈیرہ بگٹی سے سبی جاتے ہوئے جانی بیڑی کے قریب اغوا کرلیا گیا تھا۔
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈیڑہ بگٹی سے اغوا کیے گئے 6 فٹ بال کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.