جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سوئی سدرن کا بھی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے جو کہ رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے۔

بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کی لاگت کی مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے گئے ہیں۔

اوگرا کے ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست کی 18 دسمبر کو کراچی میں سماعت ہو گی۔

سوئی سدرن کی موجودہ اوسط گیس کی قیمت 1470 روپے 21 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ کمپنی نے نئی اوسط قیمت 1696 روپے 39 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.