سوئی سدرن نے تقریباً 2000 ملازمین فارغ کردیے۔ حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آرڈیننس کے تحت بحال ملازمین فوری طور پر فارغ کیے گئے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی دور کا ’’برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010‘‘ کالعدم قرار دیا تھا۔ ایکٹ کے ذریعے تمام ملازمین کو دیے گئے فوائد فوری روکنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ایکٹ سے خاص طبقے کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا، ریگولر ملازمین کی حق تلفی کی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.