بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوئیڈن: کوؤں کو سگریٹ کے ٹوٹے اُٹھانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

سوئیڈن میں تربیت یافتہ کوؤں کو استعمال شدہ سگریٹ کے ٹوٹے اُٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

دنیا بھرمیں پائے جانے والے پلاسٹک کے فضلے میں بڑا حصہ سگریٹس کی باقیات کا ہے، ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 4.5 ٹریلین انفرادی سگریٹ کے ٹکڑے ہمارے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں تاہم سوئیڈن میں ایک کمپنی اس ضائع شدہ کوڑے کو اٹھانے کے لیے کوؤں کا استعمال کر رہی ہے۔

سوئیڈن کی سڑکوں سے استعمال شدہ سگریٹ کے ٹکڑوں کو اٹھانے کے لیے کوؤں کو مرحلہ وار تربیت دی جا رہی ہے۔

جمع ہونے والے سگریٹ کےٹکڑوں کے بدلے کوؤں کو خوراک دی جاتی ہے جبکہ کوے ٹوٹے اکٹھا کر کے شہر میں موجود ایک خاص طور پر تیار کردہ مشین میں ڈال دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.