اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی، او آئی اسی اجلاس طلب

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا، دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، گھناؤنے فعل کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آئندہ ہفتے ہنگامی اجلاس بلا لیا، جس میں ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی موقف اپنایا جائے گا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سوئیڈش سفارتخانے پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا،  جس میں سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے افسوس ناک واقعے پر یورپی یونین کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔

ایران میں سوئیڈش سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا اور بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سوئیڈش ناظم الامور کو طلب کرلیا، ترکیہ، امارات، اردن اور مراکش سمیت کئی دیگر مسلم ممالک نے بھی سویڈن واقعے پر احتجاج کیا۔

دوسری جانب سویڈن کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ انفرادی ہے اور سویڈن کی حکومت اس کو مسترد کرتی ہے، یہ واقعہ سویڈن کی حکومت کا مؤقف واضح نہیں کرتا۔

سویڈن کی وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سویڈن حکومت ایک فرد کی جانب سے اسلاموفوبیا کے عمل کو مسترد کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.