اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، وزیرِ اعظم کی مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعے کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادیٔ اظہار کا لبادہ مسلم مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے علم بردار لوگوں کو تشدد پر نہ اکسانے کی ذمہ داری نبھائیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہارِ رائے کی آزادی میں نہیں آتا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ انسانی حقوق کے علم بردار لوگوں کو تشدد پر نہ اکسانے کی ذمے داری نبھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.