پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

سوئیڈن ، ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی روکنے پر غور

سیکیورٹی خدشات بڑھنے پر سوئیڈن اور ڈنمارک نے مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور شروع کردیا۔

ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس لیے حکومت ایسا قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے جس سے نہ آزادی اظہار متاثر ہو اور نہ ہی دوسرے ملکوں یا ثقافتوں کی بے عزتی ہو۔ 

سوئیڈش وزیراعظم کے مطابق معاملے کے حل کے لیے وہ ڈینش وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔ 

دوسری جانب قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب اور عراق کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.