بدھ 15؍ شعبان المعظم 1444ھ 8؍ مارچ 2023ء

سنیل گواسکر کا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سلیکٹرز میں اگر ذمے داری کا احساس ہے تو وہ استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھارت میں مشکل پیش آ رہی ہے جس پر کھلاڑیوں کے بجائے سلیکٹر سے سوالات کرنے چاہیے۔

سنیل گواسکر نے آسٹریلوی سلیکٹرز سے سوال کیا کہ انہیں پتہ تھا کہ مچل اسٹارک، کیمروں گرین اور جوش ہیزل ووڈ پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے پھر بھی انہیں منتخب کیا گیا۔

آسٹریلیا کی بھارت میں مشکلات مزید بڑھ گئیں، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ وطن واپس جا رہے ہیں وہ وطن واپسی پر ری ہیب میں حصہ لیں گے۔

فٹنس مسائل کے باعث جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.