بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بھارت کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ کے میزبان ہونے کا فائدہ ہے۔
سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بھارت کو آسٹریلیا اور پاکستان سے ابتدا میں کھیلنے کا فائدہ ہے، بھارت کے لیے لازمی طور پر جیتنے والے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ مشکل ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نسبتاً کمزور ٹیم سے بعد میں کھیلتے ہیں تو آپ ضرورت کے مطابق مارجن سے جیتنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ اچھی ٹیموں سے آغاز میں ہی کھیلنا اچھا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں میچ کھیلے گا جبکہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔
Comments are closed.