بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹ کھیلتے ہیں۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی نمبر ون بیٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے اچھا ٹوٹل بنانے کی وجہ سوریا کمار یادیو ہیں۔
سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے 61 رنز کے بغیر میلبرن کے گراؤنڈ بھارتی ٹیم 150 رنز بھی نہیں بنا سکتی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ کے ایل راہول کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
سابق بھاٖرتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ ابھی ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو اچھی فارم میں ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو انگلینڈ سے مدمقابل ہو گی۔
Comments are closed.