ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچ: پاکستان ویمن ٹیم کے 20 نام فائنل

سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کی 20 پلیئرز کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی۔

کیمپ میں شریک کریمہ مہدی، نورین بیگ، سحر زمان، صاحبہ شیردل، فاطمہ ناز اور مافیہ پروین حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں۔

پاکستان کی 20 رکنی قومی ویمن فٹبال ٹیم کی قیادت ماریہ خان کریں گی۔

اسکواڈ میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول حرا، اسرا خان، نقیہہ علی، صنوبر عبدالستار اور ذولفیا نذیر شامل ہیں۔

مڈفیلڈرز علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان، ماروی بیگ، رامن فرید، سوحا ہیرانی اور زہمینہ ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ڈیفینڈرز کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان اور صوفیہ قرییشی، گول کیپرز نشا اشرف اور رومیسا خان بھی پاکستان ویمن ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان انٹرنیشنل فرینڈلی میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.