سنگاپور میں خواتین کی نامناسب تصویریں اور ویڈیوز بنانے پر ایک شخص کو 10 ماہ کی قید کی سزا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا چین سے تعلق رکھنے والا ملازم (گوو زیہونگ) طویل عرصے سے اس ناپسندیدہ حرکت میں ملوث تھا اور یہ اپنے موبائل سے خواتین کی نامناسب تصویریں کھینچتا اور ویڈیو بناتا تھا۔
30 سالہ مجرم نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں گزشتہ سات برسوں میں 400 زائد خواتین کی ہزاروں کی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔
گوو زیہونگ کو جرم ثابت ہونے اور خواتین کی توہین کرنے پر 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ یونیورسٹی سے باہر بھی مارکیٹس، سڑکوں اور شاپنگ مالز میں خواتین کی تصویریں اور ویڈیوز بناتا تھا۔
گزشتہ برس11 اپریل کو کچھ شہریوں نے اسے تصویریں کھیچنتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
Comments are closed.