جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سنچورین: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دیدیا

جنوبی افریقا نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 273 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی اننگز کی خاص بات وان ڈرڈیوسن کی 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز رہی، انہوں نے اس دوران 2 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے دوسرے نمایاں بیٹسمین ڈیوڈ ملر رہے، جنہوں نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

گرین شرٹس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف اور محمد حسنین نے 1،1 کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.