وفاقی وزیر بحری امور اور صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے سندھ ہاؤس کے معاملے پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو تحقیقات کیلئے خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے کس ضابطے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مسلح دستے جمع کیے؟
علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں، سندھ پولیس کے اسپیشل دستوں کا اسلام آباد میں کیا جواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی آئی جی اسپیشل یونٹ مقصود میمن کی اس احمقانہ حرکت کی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تحقیقات کریں۔
Comments are closed.