بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا پیکا ترمیم چیلنج کرنے کا اعلان

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیم چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ہائی کورٹ بار شہاب سرکی نے کہا ہے کہ پیکا قانون میں ترمیم کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیکا قانون میں ترمیم آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نے اس موقع پر پیکا قانون میں وفاقی حکومت کی ترمیم کی مذمت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.