ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر بزرگ والدہ کی انصاف کیلئے دہائیاں

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر بزرگ والدہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے بیٹے کے قتل کا نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر والدہ نے کہا کہ ہمیں معاوضہ نہیں چاہیے بلکہ ملزمان کو گرفتار کر کے پھانسی کی سزا دلوائی جائے۔

مقتول کے بھائی نے کہا ہے کہ پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دینے کے بجائے معاملہ جرگے کے حوالے کردیا اور جرگے نے قاتلوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاش روہڑی کنال میں بہائی، ملزم رمضان بروہی نے قتل کے بعد لاش نہر میں بہانے کا جرگے میں اعتراف بھی کیا۔

خاتون کی درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو جمع کرا دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.