بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

سندھ ہائیکورٹ کا گنے کی قیمت 30 نومبر تک متعین کرنے اور شوگر ملز چلانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 30 نومبر تک گنے کی قیمت کا تعین کرکے شوگر ملز چلانے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں عدالت عالیہ سندھ میں گنے کی قیمت کے تعین اور شوگر ملیں چلانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں قائم مقام سیکریٹری زراعت، کین کمشنر، درخواست گزار اور وکلاء پیش ہوئے۔

کین کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ گنے کی قیمت کے معاملے پر شوگر ملز اور آباد گاروں کے درمیان اجلاس ہوچکا ہے۔

انہوں نے عدالت عالیہ کو مزید بتایا کہ اس حوالے سے دوسرا اجلاس 10 نومبر کو ہوگا ، جس میں گنے کی قیمت طے کی جائے گی۔

کین کمشنر نے سندھ ہائی کورٹ سے 10 نومبر تک کی مہلت طلب کی، عدالت نے 30 نومبر تک گنے کی قیمت کا تعین کرکہ شوگر ملز چلانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےحکم دیا کہ30 نومبر سے قبل قیمت طے کی جائیں اور شوگر ملز چلائی جائیں، عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.