سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے نمرہ کاظمی کی عمر سے متعلق رپورٹ پیش کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ٹرائل کورٹ میں چالان پیش کیا جائے گا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ نمرہ کاظمی کی کسٹڈی کا معاملہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کرے، عدالت کے سامنے صرف نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست تھی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ نمرہ کاظمی عدالت میں پیش ہوئیں اور کہا کہ اس نے مرضی سے پسند کی شادی کی ہے، نمرہ کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نمرہ کی کسٹڈی سے متعلق فریقین کو سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔
عدالت نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹاتے ہوئے نمرہ کو راپس شیلٹر ہوم بھیج دیا، جبکہ حکم دیا کہ نمرہ کاظمی اپنے والدین، شوہر اور رشتے داروں سے مل سکتی ہیں۔
Comments are closed.