سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا 17جنوری 2023 کو ضمنی الیکشن کیلئے جاری نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کرانے کے خلاف تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کے حلقوں پر ضمنی الیکشن نہیں کرا سکتا۔
الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے وکلاء نےجواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد، پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹ میں معطل ہوا۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالتی حکم کی نقول بھی پیش کیں۔
Comments are closed.