سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 2 روز میں 92 اپیلیں دائر کردی گئیں۔
اپیلیں دائر کرنے والوں میں بیشتر کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کرنے والوں میں آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔
پیپلز پارٹی اور اے این پی کے امیدوار بھی اپیلیں دائر کرنے والوں میں شامل ہیں۔
شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور حلیم عادل شیخ کی ریٹرننگ افسروں کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
این اے 214 سے ریٹرننگ افسر نے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔
پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، الیکشن ٹریبونل کل اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
Comments are closed.