بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ چل رہی، خرید و فروخت کا بازار لگا ہوا ہے، امید ہے اتحادی تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے فرمایا وزیراعظم کو ’ابسولیوٹلی ناٹ‘ نہیں کہنا چاہیے تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایک طرف سچ ہے دوسری طرف جھوٹ ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کون کہاں کھڑا ہوتا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان غیرت مند لیڈر ہیں، عمران خان قومی خودداری کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں نے ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرف جائیں گے، مجھے امید ہے ہمارے اتحادی تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس 172 لوگوں کا نمبر پورا ہے، سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.