ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک میں نئے گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کر دیا۔
ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صوبۂ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گھوٹکی میں گیس کے لیے کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔
اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ایم ڈی فہیم حیدر کا کہنا ہے ک گھوٹکی کی یہ گیس کی دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔
Comments are closed.