سندھ کے کئی شہروں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، صوبے بھر میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال چوتھے دن بھی جاری ہے۔
بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث تعفن اور گندگی کی وجہ سے شہری پریشان ہورہے ہیں۔
سکھر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا پانی شاہراہوں پر جمع ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں سولڈ ویسٹ کے تحت صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو تین روز سے بلدیاتی عملہ کچرا اٹھانے نہیں آرہا جس سے گلی محلوں میں تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
بلدیاتی ملازمین کہتے ہیں کہ کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔
Comments are closed.