سندھ کے کئی شہروں میں پاک فوج کی طرف سے شہریوں کو سیلاب سے بچانے اور بےگھر ہونے والوں کے لیے امدادی آپریشن جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ، شہداد پور، جام نواز علی اور ٹنڈو الہٰ یار سمیت تمام نواحی علاقوں میں پاک فوج کے دستوں کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ اور ریلیف کے آپریشن جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مٹیاری، حیدرآباد، ٹھٹھہ، تھرپارکر، دادو اور دیگر کئی علاقوں میں پاک فوج کے دستوں کی ہنگامی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج تیار ہے۔
Comments are closed.