وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جس طرح ملک میں سائبیرین پرندے آتے ہیں اسی طرح سندھ میں اسلام آباد کے پرندوں کی آمد جاری ہے۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیٹھ کر کاش یہ سب کو یہ بھی بتاتے کہ یہاں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ فیڈرل فنڈڈ منصوبوں میں سندھ کو اہمیت کیوں نہیں دی جاتی، سندھ آج بھی کم پانی لے رہا ہے، پنجاب 90 فیصدسے زائد پانی لے رہا ہے۔
صوبائی وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ کہتے ہیں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، تو کیا سندھ کا پانی چوری کرکے حکومت بنائیں گے؟
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ارسا دن دیہاڑے سندھ کا پانی چوری کر رہا ہے، پانی چوری کی شکایات کا ازالہ کریں گے، ایکشن بھی ہوگا۔
Comments are closed.