سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ 22 تا 27 جنوری کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درختوں اور سائن بورڈ گرنے کے خطرات پر متعلقہ ادارے اقدامات کریں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.