سندھ کے مختلف شہروں میں امدادی سامان، ٹینٹ و راشن نہ ملنے اور داد رسی نہ ہونے پر سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا۔
ٹھٹھہ، جیکب آباد، میرپورخاص، گھوٹکی، سیہون اور لاڑکانہ میں مختلف مقامات اور خیمہ بستیوں میں موجود متاثرین نے مظاہرہ کیا۔
عمرکوٹ میں بے یارو مددگار متاثرین نے ٹینٹ سے بھرا ٹرک دیکھ کر اس پر ہلّہ بول دیا۔
ٹنڈو الہٰ یار میں سیلاب متاثرین نے پانی کا نکاس نہ ہونے، راشن اور ٹینٹ نہ ملنے پر عثمان شاہ ہڑی ۔ نصرپور روڈ پر احتجاج کیا۔ اس دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، لاٹھیوں کے استعمال سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
راجن پور میں بھی سیلاب متاثرین نے راشن کے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا۔
Comments are closed.