وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا ہے کہ سندھ کے عوام کو صحت کارڈ کیوں نہیں مل رہا؟
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے تمام مسائل آپ کے سامنے ہیں،صوبے میں عام شہری کےحقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی 15 سال میں جب سندھ کے حالات نہیں سدھار سکی تو ملک کو کیا پیغام دے گی؟
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام اختیارات اور وسائل ہونےکے بعد سندھ کے حالات خراب ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کےلوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو صوبائی حکومت رکاوٹ کیوں بن رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام کو صحت کارڈ مل گیا ہے، پوچھتا ہوں سندھ کے عوام کو کیوں نہیں مل رہا؟
Comments are closed.