ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

سندھ کے شہروں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایم کیو ایم برہم

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہروں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے  برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، کراچی میں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی،  گندگی اور تعفن سے شہریوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا تھا، سندھ حکومت اب کچرے کے ڈھیر بنا رہی ہے، شہریوں کا آلائشوں کے تعفن سے بُرا حال ہے۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھاندلی سے بننے والے میئر غائب ہیں، کچھ فیصد ووٹ لینے والوں کو میئر شپ دینےکا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.