جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایڈہاک ریلیف الاؤنس پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کی تنخواہ میں 35  فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل ہے، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں30 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل ہے۔

ڈیپوٹیشن، ایڈیشنل چارج الاؤنس اور اسپیشل پے پر بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

سندھ، سرکاری وکلاء کی تنخواہ، الاؤنس میں 30 فیصد اضافے کی سمری منظور

حکومت سندھ نے سرکاری وکلاء کی تنخواہ اور الاؤنس میں 30 فیصد اضافے کی سمری منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے محکمۂ قانون کی سمری منظور کر لی، اب کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ 70 ہزار روپے کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو گریڈ 21 کے مساوی میڈیکل سہولت، دورے کا یومیہ الاؤنس 4 ہزار روپے اور نان پریکٹسنگ الاؤنس 5 لاکھ 20 ہزار کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہ 1 لاکھ 4 ہزار روپے اور نان پریکٹسنگ الاؤنس سوا 3 لاکھ روپے کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو گریڈ 19 کی میڈیکل سہولت اور دورے کا یومیہ الاؤنس 3 ہزار 280 روپے کرنے کی سمری منظور کر لی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.