بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے بلدیاتی انتخابات مافیا سے نجات کا باعث ہونگے: اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سندھ کے کرپٹ مافیا سے مستقل نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں سندھ کی قیادت اور بلدیاتی انتخابات کی کیمپین ٹیم کے ذمے داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کرپٹ اور جرائم پیشہ گروہوں سے مقابلہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی عمران خان کا بیانیہ عوام میں مقبول ترین ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دستوری تقاضے کی دھجیاں اڑائی گئیں، الیکشن کمیشن کا کردار پہلے بھی مایوس کن رہا، اب بھی زیادہ توقعات نہیں۔

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی ہر پہلو سے بھرپور تیاری کو یقینی بنائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور تیاری سے میدان میں اتر رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے، کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخاب میں فیصلہ کن عددی برتری حاصل کریں گے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیت کر تعمیر و ترقی کا وہ سلسلہ شروع کریں گے جس سے سندھ دہائیوں سے محروم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.