cctv grindr hookup tampa charlotte hookup bars hookup by tinder connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Middle Island dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کی چینی بلوچستان کی ضرورت پوری کرتی ہے، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کی چینی سندھ کے ساتھ بلوچستان کی ضرورت پوری کرتی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  سندھ میں گنےکی کرشنگ شروع ہونے والی ہے، سندھ کی چینی سندھ کے ساتھ بلوچستان کی ضرورت پوری کرتی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایک نئےترجمان آئے ہیں جو کہتے ہیں سندھ ہم سے چینی نہیں مانگ رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےاگست سے نومبر تک چینی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا، کہا جاتا ہے زرداری صاحب کی شوگرملیں ہیں، سندھ میں ایک شوگر مل بھی زرداری صاحب کی نہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی رہنما اور چوہدری برادران کی شوگر ملیں ہیں،  اومنی گروپ ہمارے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے اس کے اکاونٹ توبند ہیں، اومنی گروپ بند ہونے سے 4 لاکھ ٹن چینی کم بن رہی ہے۔

سعید غنی نے سوال کیا کہ یہ چینی جو کم بن رہی ہے اس کی ذمہ داری کس کے سر ہے؟  یہ جو صورتحال بن رہی ہے وہ عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے آتے وقت چینی 50 روپےفی کلو تھی اب 150 روپے سے زائد ہے،  پی ٹی آئی کہتی ہے چینی کی بڑھتی قیمت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، گندم کے بحران کا ذمہ دار بھی سندھ حکومت کوکہا گیا تھا، گیس کی قلت کا ذمہ داربھی سندھ حکومت کو کہا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.