سندھ حکومت نے وفاق کو گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دے دی۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق گندم کی قیمتوں کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزرا اور محکمہ زراعت کے تمام سیکریٹریز نے شرکت کی۔
اس حوالے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ سندھ نے گندم کی سرکاری قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں سے زیادہ قیمت کاشتکاروں کو دی ہے۔
Comments are closed.