جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

سندھ کی شوگر ملز کو 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

وفاقی حکومت نے سندھ کی شوگر ملز کو 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ کی شوگر ملز کو 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق چینی 12 جون سے اگلے 60 دن کے اندر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت ریلوے کےلیے 2 اعشاریہ 5 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور کی گئی، یہ رقم عملے کی تنخواہوں اور پینشن پر خرچ کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس کے مطابق خزانہ ڈویژن کےلیے 250 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، رقم صوبوں کے موجودہ اضافی اخراجات اور مستقبل کی ضروریات کے لیے ہے۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کےلیے 3 ارب 80 کروڑ روپے اور 16 مختلف ترقیاتی اسکیموں کےلیے 1 ارب 20 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے لیے وزارت توانائی کو 1 ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہمی کی منظوری دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.