بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سندھ بھر کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، فپواسا نے کہا ہے کہ آج مطالبات نہ مانے گئے تو کل سندھ کی جامعات میں تدریس بند رہے گی۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے مطابق اساتذہ کی تضحیک کرنے والے سیکریٹری یونیورسٹیز کو ہٹایا جائے۔

جامعہ کراچی میں آج نویں روز بھی تدریس بند ہے، کلاسز و امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں، اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے احتجاج کے باعث انتظامی نظام شدید متاثر ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے سلیکشن بورڈ میں وائس چانسلر، اساتذہ کی تضحیک کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.