امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 ماہ میں سیلاب متاثرین کو کچھ بھی نہیں دیا۔ صوبے کی ترقی کی راہ میں دراصل پی پی رکاوٹ ہے۔
سکھر میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ لوگ تباہ ہو رہے ہیں لیکن درندہ صفت حکمرانوں کو کوئی فکر تک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ لوگ اپنے حقوق سے محروم ہیں، اتنا فنڈ ملنے کے باوجود سیلاب متاثرین تک نہیں پہنچا، حکمران طبقہ چینی اور آٹا چور ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ انہیں ووٹ دیا ہے، صوبے کی ترقی کی راہ میں دراصل پی پی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ 40 سال کی حکمرانی کے بعد پیپلز پارٹی لیڈرشپ کے بچے غریب نہیں رہے تو یہاں کے عوام غریب کیوں ہیں؟
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لڑائی ڈرامہ ہے، یہ مفادات کےلیے لڑ رہے ہیں۔
Comments are closed.